چار بڑے مذاہب کے پیشواؤں نے 24 دسمبر کو عید میلادالنبی یوم عالمی امن کے طور پر منانے کے مشترکہ عہد کیا ہے۔
بظاہر نقص امن اور عدم رواداری کے ماحول میں آج یہاں ہندو ، مسلم ، سکھ اور عیسائی مذاہب کے پیشواؤں نے قومی ہم آہنگی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ وہ منافرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانون سازی
کرے ۔
مولانا توقیر رضا خاں ، ہندو مہا سبھا کے رہنما چکر پانی، سکھ گرودارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ پرمجیت سنگھ چندوک اور آل انڈیا کرسچن مائناریٹیز کے فادر جانسن نے عید میلاد نبی کو یوم عالمی امن منانے کے عہد کے اعلان کے ساتھ مذہب کے سیاسی استحصال کی مذمت کی اور کہا کہ وقت آگیا ہے کہ مذہبی رہنمایان اپنی صفحوں سے فتنہ خوں عناصر کو صف بدر کریں